اللہ کی کون کون سی نعمتوں کوجھٹلاؤگے؟

 ہمارے جسم کےاندرایسےایسےنظام موجود ہیں کہ ہم جب ان پرغورکرتےہیں توعقل حیران رہ جاتی ہے۔

ہم میں سےہرشخص ساڑھےچارہزاربیماریاں ساتھ لےکرپیداہوتاہے۔یہ بیماریاں ہروقت سرگرم عمل رہتےہیں'مگرہماری قوت مدافعت ہمارےجسم کےنظام' ان کی ہلاکت آفرینیوں کو کنٹرول کرتےرہتےہیں۔

مثلاًهمارامنه روانہ ایسےجراثیم پیداکرتاہےجوہمارےدل کوکمزورکردیتےہیں'مگرہم جب تیزچلتےہیں'جاگنگ کرتےہیں یاواک کرتےہیں توہمارامنہ کھل جاتاہے'ہم تیزتیزسانس لیتےہیں' یہ تیزتیزسانسیں ان جراثیم کوماردیتی ہیں۔اوریوں ہمارا دل ن جراثیموں سےبچ جاتاہے۔

مثلاًدنیاکاپہلابائی پاس مئ1960ءمیں ہوا۔مگرقدرت نےاس بائی پاس میں استعمال ہونے والی نالی کروڑوں سال پہلے ہماری پنڈلی میں رکھ دی ۔یہ نالی نہ ہوتی توشایددل کا آئی پاس ممکن نہ ہوتا۔

مثلاًگردوں کی ٹرانسپلانٹیشن 17جون1950ء میں شروع ہوئی'مگرقدرت نےکروڑوں سال پہلےہمارےدوگردوں کے درمیان ایسی جگہ رکھ دی جہاں تیسراگردہ فٹ ہوجاتاہے۔

ہماری پسلیوں میں چند انتہائی چھوٹی چھوٹی ہڈیاں ہیں۔یہ ہڈیاں ہمیشہ فالتوسمجھی جاتی تھیں'مگرآج پتہ چلادنیامیں چندایسےبچےپیداہوتےہیں جن کےنرخرےجڑےہوتےہیں۔یہ بچے اس عارضے کی وجہ سےنہ اپنی گردن سیدھی کرسکتے ہیں' نہ نگل سکتےہیں اور نہ ہی عام بچوں کی طرح بول سکتےہیں.
سرجنوں نےجب ان بچوں کےنرخرےاورپسلی کی فالتوہڈیوں کاتجزیہ کیاتومعلوم ہوا پسلی کی یہ فالتوہڈیوں اورنرخرےکی ہڈی ایک جیسی ہیں۔چنانچہ سرجنوں نے پسلی کی چھوٹی ہڈیاں کاٹ کرحلق میں فٹ کردیں اوریوں یہ معذوربچےنارمل زندگی گزارنےلگے۔

مثلاًہماراجگرجسم کاواحدعضوہےجوکٹنےکےبعددوبارہ پیداہوجاتاہے۔ہماری انگلی کٹ جائے'بازوالگ کوجائے یاجسم کاکوئی دوسرا حصہ کٹ جائےتویہ دوبارہ نہیں اگتا۔جب کہ  جگرواحدعضوہےجوکٹنےکےبعددوبارہ اگ جاتاہے۔
سائنسداں حیران تھےقدرت نےجگرمیں یہ اہلیت کیوں رکھی؟آج پتہ چلاجگرعضورئیس ہے۔اس کےبغیر زندگی ممکن نہیں۔اوراسکی اس اہلیت کی وجہ سےیہ ٹرانسپلانٹ ہوسکتاہے۔آپ دوسروں کوجگرڈونیٹ کرسکتےہیں۔یہ قدرت کےچندایسےمعجزےہیں جوانسان کی عقل کوحیران کردیتےہیں۔

جب کہ ہمارے بدن میں ایسےہزاروں معجزےچھپےپڑےہیں۔اوریہ معجزےہمیں صحت مندرکھتےہیں۔

ہم روانہ سوتےہیں۔ہماری نیندموت کاٹریلرہوتی ہے۔انسان کی اونگھ'نیند'گہری نیند'بےہوشی اورموت پانچوں ایک ہی سلسلے کے مختلف مراحل ہیں۔ہم جب گہری نیند میں جاتے ہیں تو ہم اورموت کےدرمیانصرف بےہوشی کاایک مرحلہ رہ جاتاہے۔ہم روزصبح موت کی دہلیزسےواپس آتےہیں'مگرہمیں احساس تک نہیں ہوتا۔

صحت دنیاکی عظیم اورقیمتی نعمت ہے۔یہ جب تک قائم رہتی یے ہمیں اس کی قدر نہیں ہوتی مگرجوں ہی یہ ہماراساتھ چھوڑتی ہے'ہمیں فورا احساس ہوتاہے۔۔

ہم اگر کسی دن میزپربیٹھ جائیں اورسرکےبالوں سےلےکرپاؤں کی انگلیوں تک صحت کا تخمینہ لگائیں تومعلوم ہوگا کہ ہم میں سے ہرشخص ارب پتی ہے۔

ہماری پلکوں میں چند مسل ہوتے ہیں۔یہ مسل ہماری پلکوں کواٹھاتےاورگراتےہیں۔اگریہ مسل جواب دےجائیں توانسان پلکیں نہیں کھول سکتا۔دنیامیں اس مرض کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوا۔
دنیاکے50امیرترین لوگ اس وقت اس مرض میں مبتلا ہیں۔اوریہ صرف اپنی پلک اٹھانےکےلیےدنیابھرکےڈاکٹروں اورسرجنوں کوکروڑوں ڈالردینےکےلیےتیارہیں۔

ہمارے کانوں میں کبوترکےآنسوکےبرابرمائع ہوتاہے۔یہ پارےکی قسم کاایک لیکوڈہے۔ہم اس پارےکی وجہ سے سیدھاچلتےہیں۔یہ اگرضائع ہوجائےتوہم سمت کا تعین نہیں کرپاتے۔ہم چلتےہوئےچیزوں سےالجھنااورٹکراناشروع کردیتےہیں۔

#لوگ صحت مندگردےکےلیے تیس چالیس لاکھ روپےدینےکےلیےتیارہیں۔
#آنکھوں کاقرنیالاکھوں روپے میں بکتاہے۔
#دل کی قیمت لاکھوں کروڑوں میں چلی جاتی ہے۔
#ایڑی میں دردہوتواس سےچھٹکاراپانےکےلیےلاکھوں روپے خرچ کرنےتیارہوجاتےہیں۔
#دنیاکےلاکھوں امیرلوگ کمردردکاشکارہیں۔گردن کےمہروں کی خرابی انسان کی زندگی اجیرن کردی ہے
#انگلیوں کے جوڑوں میں نمک جمع ہوجائےتوانسان موت کی دعائیں مانگنےلگتاہے۔
#قبض اوربواسیرنےلاکھوں کروڑوں لوگوں کی مت ماردی ہے۔
#دانت اور داڑھ کادرد راتوں کوبےچین بنادیتا ہے ۔
#آدھےسرکادرد ہزاروں لوگوں کو پاگل بنارہاہے۔
#شوگر'کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی ادویات بنانے والی کمپنیاں ہرسال اربوں ڈالرکماتی ہیں۔
#جلدی امراض کے شکار لوگوں کو شفانہیں مل رہی۔
#منہ کی بدبوبظاہرمعمولی مسئلہ ہے۔مگرلاکھوں لوگ ہرسال اس پر اربوں روپےخرچ کرتےہیں۔ہمارامعدہ بعض اوقات کوئی خاص تیزاب پیدانہیں کرتااورہم نعمتوں سے بھری اس دنیامیں بےنعمت ہوکررہ جاتے ہیں ۔

ہماری صحت اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم ہے مگر ہم لوگ روزاس نعمت کی بےحرمتی کرتے ہیں۔
          اس عظیم نعمت پر ہم اللہ کاشکرادانہیں کرتے۔ہم اگرروزاپنےبسترسےاٹھتےہیں'ہمجوچاہتےہیں وہ کھاتے ہیں اور یہ کھایا ہوا ہضم ہوجاتاہے'ہم سیدھاچل سکتے ہیں'دوڑلگاسکتےہیں'جھک سکتےہیں'ہمارادل دماغ جگراورگردےٹھیک کام کررہےہیں'ہم آنکھوں سےدیکھ'کانوں سےسن'ہاتھوں سےچھو'ناک سےسونگھ اور زبان سے چکھ سکتےہیں،توپھرہم سب اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کے کرم کےقرض دارہیں۔۔اس عظیم نعمت پراللہ تعالیٰ کاشکراداکرناچاہیے۔۔کیونکہ صحت وہ نعمت ہےجواگرچھن جائےتوہم پوری دنیاکےخزانے خرچ کرکےبھی یہ نعمت واپس نہیں لےسکتے۔۔

اس لیے اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتاہے
فَبِاَیِّ اٰلآَءِرَبِّكُمَاتُكَذِّبَان (سورہ رحمان:15)
"اورتم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے".___!!!
 
                       °•°•°•°•°•°•°•°


Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

‎(عمل ‏سے ‏نصیحت)

رزق ‏میں ‏برکت ‏کے ‏اسباب

مسلمان ‏اور ‏کافرمیں ‏فرق ‏