‎(عمل ‏سے ‏نصیحت)

شوہر:"میں مسجدجارہاہوں،تم ناشتہ بناؤ،میں اپنی پرانی روٹین پہ واپس آناچاہتاہوں اب."
بیوی:"کیونکہ تم جان گئےہوکہ تم خدانہیں ہو-خداکوئ اورہے_"
شوہر:"درست! ویسےتم نےایک دودفعہ کے علاؤہ مجھے کبھی نہیں ٹوکانمازنہ پڑھنےپر_تمھارافرض تھاکہ تم مجھےٹوکتیں' مجھے احساس دلاتیں_"
بیوی:"سات سال کے' دس سال کے' اوربارہ سال کےبچوں کوٹوکاجاتاہے' ماراجاتاہے'گھرسےنکالاجاتاہےنمازنہ پڑھنےپر....بالغ مسلمان کوباربارکہہ کر نہیں ٹوکاجاتا-اس کےسامنےنمازپڑھناہی اس کونمازکی نصیحت کرناہے_پتہ ہےکیا' ہمارےگھرمیں ایک ایسا شخص ضرورہوتاہےجونمازنہیں پڑھتا یاوہ غیبت کرتاہے' یاکسی ایسی برائ میں ملوث ہوتاہےجس سےہم اسےنکالناچاہتےہیں مگرلاکھ کوشش کرکے'نصیحت کرکے' لیکچردےکر' سمجھاکر' غصہ کرکے' اس کےلیےدعاکرکےبھی ہم اس کو نکال نہیں پاتے اس اندھیرےسے_اس کی اصلاح نہیں کرپاتے_اوریہی سوچتےرہتےہیں کہ اس کاکیابنےگا_یہ توجھنم میں جاۓگا_"
شوہر:"توپھرہم اسےکیسے برائ سےباہرنکالیں¿"
بیوی:"ہم یہ جان لیں کہ وہ اپنی نہیں"ہماری"آزمائش
ہے_اس کی توبخشش بڑےآرام سےہوجاۓگی۔کیونکہ اس کادل توکچھ عرصےکےلیےاللہ نےنیکی کی طرف سےبندرکھاہےہمیں آزمانےکےلیےکہ ہم کیاکرتےہیں۔اس نےتوتفسیرنہیں پڑھی'اس نےہماری طرح حدیث کی کتابیں گھول کرنہیں پی ہیں۔ہروقت اس کی بخشش کی فکرنہیں کرنی چاہیے ہمیں_'ہم کیاکرتےہیں'یہ اہم ہے۔"
شوہر:"ایسےموقعوں پرہمیں کیاکرناچاہیے?"
بیوی:"جوخوبی ہم اس میں دیکھنا چاہتے ہیں اس کواپنےاندرڈال لیں_وہ نماز نہیں پڑھتاتوہم اپنی نمازکوخوبصورت بناتےچلےجائیں'اس کودکھانےکےلیےنہیں'بلکہ اللہ کودکھانےکےلیےکہ اللہ یہ ہےوہ پرفیکشن کالیول جومیں اس کی عبادت میں دیکھنا چاہتی ہوں۔اس کوایک لفظ بھی کہنےکی ضرورت نہیں ہےہمیں۔"


                      •°•°•°•°•
"جس پرالفاظ اثرنہ کریں' اسےعمل سے نصیحت کرنی چاہیے__"              

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

مسلمان ‏اور ‏کافرمیں ‏فرق ‏

رزق ‏میں ‏برکت ‏کے ‏اسباب