Posts

Showing posts from October, 2020

سود ‏خوروں ‏کاانجام)soodkhuron ‎ka ‎anjaam

Image
اللہ کااحسان ہےکہ اس نےہمارےلئےکچھ چیزوں کو حلال اور کچھ چیزوں کوحرام کیا۔انہی حرام چیزوں میں سے ایک سودہےجوروزی کی برکت کومٹاتااورگناہوں میں اضافہ کرتاہےاورغریبوں کومصیبت میں ڈالتاہے_حقیقت یہ ہےکہ پاکیزہ مال کےاندرجب سودداخل ہوجاتاہےتواس کوناپاک اورگندہ کردیتاہےاوراس مال سےاگرکچھ خرچ کیاجائےتوثواب نہیں ملتا۔صدقہ کیاجائےتوقبول نہیں ہوتااورکھالیاجائےتودعاقبول نہیں ہوتی_جیساکہ "رسول صلی اللہ علیہ وسلم نےایک شخص کاذکرکیاجوگردآلود'پراگندہ سر'طویل سفر کرتاہےاوراس دوران آسمان کی طرف ہاتھ اٹھاکر عاجزی سےدعاکرتاہےاےمیرےرب!اےمیرےرب!پکارتا ہےجبکہ اس کاکھاناحرام'اس کاپیناحرام'اس کالباس حرام اورجوغذاکھاکروہ پلابڑھاوہ بھی حرام کی تو اس کی دعاکیسےقبول ہوسکتی ہے۔"(صحیح مسلم1015) اللہ تعالیٰ کافرمان ہے:-الَّذِیْنَ یَاْكُلُوْنَ الرِّبَالاَیَقُوْمُوْنَ اِلََّاكَماَیَقُوْمُ الَّذِیْ یَتَخَبَّطُهُ الشَّیْطَانُ مِنَ الْمَسِّ.(سوره البقرة:275) ترجمہ:"جولوگ سودکھاتےہیں وہ قیامت کے دن اس شخص کی طرح اٹھیں گےجسےشیطان نےچھوکرخبطی بنادیاہو۔"                      اسی

اللہ کی کون کون سی نعمتوں کوجھٹلاؤگے؟

Image
 ہمارے جسم کےاندرایسےایسےنظام موجود ہیں کہ ہم جب ان پرغورکرتےہیں توعقل حیران رہ جاتی ہے۔ ہم میں سےہرشخص ساڑھےچارہزاربیماریاں ساتھ لےکرپیداہوتاہے۔یہ بیماریاں ہروقت سرگرم عمل رہتےہیں'مگرہماری قوت مدافعت ہمارےجسم کےنظام' ان کی ہلاکت آفرینیوں کو کنٹرول کرتےرہتےہیں۔ مثلاًهمارامنه روانہ ایسےجراثیم پیداکرتاہےجوہمارےدل کوکمزورکردیتےہیں'مگرہم جب تیزچلتےہیں'جاگنگ کرتےہیں یاواک کرتےہیں توہمارامنہ کھل جاتاہے'ہم تیزتیزسانس لیتےہیں' یہ تیزتیزسانسیں ان جراثیم کوماردیتی ہیں۔اوریوں ہمارا دل ن جراثیموں سےبچ جاتاہے۔ مثلاًدنیاکاپہلابائی پاس مئ1960ءمیں ہوا۔مگرقدرت نےاس بائی پاس میں استعمال ہونے والی نالی کروڑوں سال پہلے ہماری پنڈلی میں رکھ دی ۔یہ نالی نہ ہوتی توشایددل کا آئی پاس ممکن نہ ہوتا۔ مثلاًگردوں کی ٹرانسپلانٹیشن 17جون1950ء میں شروع ہوئی'مگرقدرت نےکروڑوں سال پہلےہمارےدوگردوں کے درمیان ایسی جگہ رکھ دی جہاں تیسراگردہ فٹ ہوجاتاہے۔ ہماری پسلیوں میں چند انتہائی چھوٹی چھوٹی ہڈیاں ہیں۔یہ ہڈیاں ہمیشہ فالتوسمجھی جاتی تھیں'مگرآج پتہ چلادنیامیں چندایسےبچےپیداہوتےہیں

مہمانوں ‏کےحقوق ‏

Image
مہمان نوازی بہترین اعمال میں داخل ہے ۔اسلام کی تعلیم یہ ہےکہ خواہ وہ مہمان جان پہچان کاہویانہ ہواپنی حیثیت کے مطابق اس کی خاطر تواضع کریں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا :"جوشخص اللہ اور آخرت کے دن پریقین رکھتاہےاسےچاہیےکہ اپنے مہمان کی عزت کرے۔"(بخاری) رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مہمان نوازی ہرخاص وعام کےلیے۔         نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بہت بڑے مہمان نوازتھے۔آپ کی بارگاہ میں عرب کےمختلف اطراف اور صوبوں سےلوگ آتےاورآپ خودان مہمانوں کی خاطر داری فرماتےتھے۔جولوگ بھی حاضرہوتےآپ کے پاس بغیر کچھ کھائےپئےواپس نہ جاتےتھے۔(شمائل ترمذی)       حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےاپنی ازواج مطہرات کے پاس مہمان کےکھانےکابندوبست کرنےکےلیےایک آدمی کو بھیجا لیکن سب کے پاس سےیہ جواب آیا کہ ہمارےپاس پانی کےسواکچھ بھی نہیں ہے۔پھررسول صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:اس مہمان کی مہمان نوازی کون کرےگا؟فورا ابو طلحہ انصاری رضی اللہ عنہ اٹھےاورعرض کیااےاللہ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم! میں ان کی مہ