Posts

Showing posts from December, 2020

نیکیوں کا وزن بڑھانے والے اسباب(میزان عمل) ‏

 اس نقطہ پر روشنی ڈالتےہیں۔قرآن میں اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ نیکیوں کو گنا جائے گا۔بلکہ اللہ نے یہ فرمایا کہ قیامت کے دن نیکیوں کو تولا جائے گا۔   کس قدر حکمت ہے اس میں کہ اب معاملہ سب کے لیے برابر ہے۔چاہے مالدار انسان ہو یا غریب انسان۔ معذور انسان ہو یا صحت مند انسان ' معاملہ گنتی پر نہیں بلکہ وزن پر ہوگا__اور نیکیوں کا وزن بڑھانے والے اسباب سب کے لیے برابر طور پر مہیا بھی ہیں۔  بنیادی  طور پر تین چیزیں ہیں جو انسان کی نیکیوں کا وزن بڑھاتی ہیں__ پہلا: نیت:- سب سے پہلی چیز نیت ہے۔ انسان کی نیت خالص ہونی چاہیے۔ مطلب جیسا ہم کہتے ہیں کہ خالص سونا۔اس میں کوئی دوسری دھات کی ملاوٹ نہیں ہے، یا خالص دودھ ،اس میں پانی کی ملاوٹ نہیں ہے۔اسی طرح انسان کا ہر کام صرف اور صرف اللہ کو خوش کرنے کے لیے ہونا چاہیے۔ اس میں ریاکاری ، دکھاوے کے کام کی ملاوٹ نہیں ہونی چاہیے ۔نیکی کرنے سے پہلے بار بار اپنی نیت کو ٹٹولیں کہ اپنے نیک کام سے کہیں میں کسی اور کو تو خوش نہیں کررہا۔ کیوں کہ سیکنڈز میں نیتیں بدلتی ہیں۔مثلا ایک انسان نہایت عاجزی کے ساتھ نماز پڑھتا ہے' اور اس کے ساتھی آپس میں باتیں کر