خوش رہنےکے30 اصول ‏

1.پہلی بات یہ دھیان میں رکھیے کہ اگرآپ صرف آج پرنظرنہ رکھیں گےتوذہن بٹ جائےگا۔فکریں اور اندیشےبڑھ جائیں گے۔اسی لیے کہاگیاہے کہ"صبح کروتوشام کاانتظارنہ کرو' شام کروتوصبح کےانتظارمیں مت رہو۔
2.ماضی کومکمل طورپربھول جاؤ۔جوگزرگیااس پرغوروفکربےوقوفی ہے۔
3.مستقبل پرتوجہ نہ کریں۔اسکےبارےمیں فکرمندنہ رہیں۔
4.تنقیدسےاکھڑنہ جائیے'ثابت قدم رہیے۔تنقیدسےآپکی ہی قیمت بڑھےگی۔
5.اللہ پر ایمان اور نیک عمل ہی بہترین اورخوشگوار زندگی ہے۔
6.اطمینان'سکون چاہتےہوتوکثرت سےاللہ کا ذکرکریں۔
7.یقین کریں کہ ہر چیزقضاءوقدرسےہوتی ہے۔
8.کسی کی طرف سے شکریہ کاانتظارنہ کریں۔
9.اپنےآپ کو اس بات کاعادی بنائیں کہ مشکل سےمشکل کام انجام دیں گے۔
10.جوکچھ ہوا'ہوسکتاہےکہ وہ بہترہو۔
11.مسلمان کے لیےتقدیرکاہرفیصلہ بہترہے۔
12.نعمتوں پرشکراداکریں۔
13.جوکچھ آپ کے پاس ہے 'اس کے ساتھ آپ بہت سے لوگوں سےبہترہیں۔
14.ایک وقت سےدوسراوقت آسان ہے۔
15.مصیبت کے وقت دعاضروری ہے۔
16.مصیبتیں بصیرت کےلیےمرہم اوردل کے لیےقوت ہوتے ہیں۔
17.تنگی کے ساتھ آسانی بھی ہے۔
18.چھوٹی باتوں کواپنےاوپرحاوی نہ ہونےدیں۔
19.آپ کاتب بہت معاف کرنےوالاہے۔
20.غصہ نہ کریں,غصہ نہ کریں,غصہ نہ کریں۔
21.سامان زندگی'روٹی'پانی اورسایہ ہے اسکے علاوہ کی فکرنہ کریں۔
22.آسمان میں آپ کےلیےروزی 'اوروہ کچھ ہے جس کا آپ سے وعدہ کیاجارہاہے۔
23.جس حادثہ کازیادہ اندیشہ ہوتا ہےوہ نہیں ہوتا۔
24.مصیبت زدہ لوگ آپ کےلیےنمونہ ہے۔
25.اللہ جب کسی کو پسندکرتا ہے تو ان کو مصیبت میں مبتلاکردیتاہے۔
26.مصیبت میں مسنون دعائیں کریں۔بےکارنہ بیٹھیں۔
27.سنجیدہ اورمفیدکام کریں'سستی میں ایسے ہی نہ پڑےرہیں۔
28.افواہوں اورفضول باتوں کوچھوڑدیں اور ان کی تصدیق نہ کریں۔
29.کینہ اور انتقام کی خواہش نہ رکھیں۔
30.جوبھی تکلیف پہنچتی ہے وہ گناہوں کا کفارہ ہے۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

‎(عمل ‏سے ‏نصیحت)

رزق ‏میں ‏برکت ‏کے ‏اسباب

مسلمان ‏اور ‏کافرمیں ‏فرق ‏